قبائلی اضلاع
مہمند، سی ایچ سی سنٹر میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف خواتین سڑکوں پر
ضلع مہمند میں نادرا کی جانب سے قائم صدائے امن پروگرام۔CHC میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف مقامی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پشاور باجوڑ روڈ کو بلاک کردیا، خواتین نے عملے پر رشوت ستانی اور بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔
خواتین نے سنٹر کے عملے پر الزام لگایا کہ مخصوص لوگ رشوت لیتے ہیں اور مستحق خواتین کا کام نہیں ہوتے جبکہ سنٹر میں روزانہ بے ضابطگی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کیلئے پینے کا صاف پانی تک سنٹر میں موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب سنٹر کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ سنٹر میں تمام قبیلوں کا الگ الگ دن مقرر کیا گیا ہے اور 100 خواتین کی بجائے سینکڑوں خواتین روزانہ موجود ہوتی ہیں جبکہ SOPs پر بھی عمل نہیں کیا جاتا اور بدنظمی پیدا ہو جاتی ہے۔