قبائلی اضلاع

خیبر: کنویں میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق

ضلع خیبرمیں کنویں میں کام کرنے کے دوران جنریٹر گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح جمرود ولومیلہ ڈھنڈونہ کلے میں پیش آیا حادثے کا شکار افراد کنویں میں کام کررہے تھے کہ اس دوران کنویں میں گیس بھرگیا۔

جاں بحق افراد میں سپیل خان ولد قدیم خان، ظہورخان ولد قدیم خان، سعید ولد مجید خان، محمد اللہ ولد امین خان، یسین ولد محمد حسین، نظر خان ولد خلیفہ شامل ہیں جبکہ زرین خان ولد امین خان خانزادہ ولد باغی شاہ زخمی ہیں جن کو قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بروقت متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے اس واقعے پرغم و افسوس کا اظہار کیا، اور لواحقین کو امدادی رقم دی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین، تین لاکھ جبکہ زخمیوں کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button