ضلع مہمند، بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری
قبائلی ضلع مہمند میں چوتھے روز بھی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری رہا۔
نحقی ٹنل کے قریب ٹرائبل یوتھ ایسو سی ایشن نے 2 گھنٹوں تک پشاور باجوڑ روڈ بلاک کر دی، روڈ کی بندش سے لوگوں کے آمد رفت میں لوگوں کو شدید مشکلات پیش آئے۔
احتجاج سے ملک سلمان، محسن خان، امجد اور مشتاق نے کہا کہ مسلسل بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی رہتی ہے جو کہ بہت زیادتی ہے۔
انہوں 3 دنوں کا الٹی میٹم دیا کہ اگر ان دنوں میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
بعد میں اسسٹنٹ کمیشنر حامد اقبال کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا۔
خیال رہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف برسر احتجاج مظاہرین نے گذشتہ روز بھی مطالبہ کیا تھا کہ واپڈا والے ان کے حال پر رحم کر کے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کریں۔ ”حکومت ایک طرف کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھروں میں بیٹھنے کا حکم دے رہی ہے جبکہ شدید گرمی اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ واپڈا اور انتظامیہ نے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہو گی۔”