قبائلی اضلاع

باڑہ میں دو مسیحی بھائیوں نے اسلام قبول کرلیا

ضلع خیبر باڑہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے اسلام قبول کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے وہاڑی کے رہائشی ڈوگرہ یسپتال کے ساتھ کورنٹائن سنٹر میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے دو عیسائی بھائی وراث یوسف اور ستار یوسف ولد یوسف مسیح نے باقاعدہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ انہوں باقی ماندہ تمام تر زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کیا۔


دونوں بھائیوں کے نئے اسلامی نام عبدالستار اور عبدالوارث رکھ لیا گیا۔ اسلام قبولیت کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے انہوں نے اسلام قبول کیا ہے اور ہمارے ساتھ کورنٹائن سنٹر ڈوگرہ میں جن لوگوں نے ڈیوٹی سرانجام دی ہے ان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔
اس موقع حاجی معروف افریدی، مفتی کفیل، جماعت اسلامی کے امیر قاضی مومین آفریدی اور دیگر مشران نے دونوں کو ہار پہنا کر مبارک باد دی اور ان کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button