قبائلی اضلاع

کرم سے منتخب رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی وفات پا گئے

ضلع کرم سے منتخب جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اکسٹھ سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

منیر اورکزئی آٹھ مئی کو کورونا سے صحت یاب ہوگئے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کلئیر ہوگیا تھا۔
منیر خان اورکزئی کے بھتیجے عرفان خان اورکزئی کے مطابق ان کے چچا منیر خان اورکزئی گذشتہ رات ضلع کرم کے علاقے مندوری میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں سو گئے صبح جب انہیں حسب معمول نماز فجر کیلئے اٹھانے کی کوشش کی گئی تو وہ نہ اٹھے فوری طور پر انہیں سول ہسپتال ٹل شہر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے منیر خان اورکزئی کو مردہ قرار دیا ۔

حاجی منیر خان اورکزئی اپنے اکلوتے بیٹے اختر منیر پانچ بیٹیوں اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑ گئے عرفان اللہ اورکزئی کے مطابق منیر خان اورکزئی کا گذشتہ مہینے کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا تھا تاہم آٹھ مئی کو انہوں نے کورونا کو شکست دی تھی اور ان کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا تھا اور اور ممکن ہے کہ دل کا دورہ پڑنے اور بلڈ پریشر کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

سہ پہر تین بجے ان کے آبائی گاؤں مندوری میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کیا جائے گا منیر خان اورکزئی نے گزشتہ روز فورسز اور انتظامیہ کی جانب سے علاقائی مسائل کے حل کیلئے بلائے گئے جرگے میں دیگر پارلیمنٹرینز کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ ضلع کرم میں قیام امن کیلئے منیر خان اورکزئی کا کردار ناقابل فراموش ہے تین بار ایم این اے منتخب ہونے اور قبائلی سردار کی حیثیت سے امن کی ہر کوشش کا حصہ رہے وہ جہد مسلسل امید اور کامیابی کا بڑا نام تدبر اخلاص شائستگی اور صبر و استقامت کا پہاڑ تھا منیر خان اورکزئی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم سے تھا اس پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے حاجی منیر خان اورکزئی نے بھر پور کردار ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button