قبائلی اضلاع

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مولانا عبدالرحمن کابل خیل انتقال کرگئے

جمیعت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے شمالی وزیرستان کے سینئیر رہنما مولانا عبدالرحمن کابل خیل اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالرحمن کابل خیل جو کافی عرصے سے علیل تھے بدھ کے روز اسلام آباد میں اپنے بھائی کرنل گل رحمان کے گھر انتقال کر گئے۔ صدر مولانا عبدالرحمن کابل خیل پورے قبائلی علاقے اور خاص کر شمالی وزیرستان میں کافی سیاسی اثر و رسوخ رکھتے تھے اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے رازدر اور انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

مولانا عبدالرحمن کابل خیل کا سابقہ فاٹا یعنی تمام قبائلی اضلاع میں ایک اہم سیاسی کردار رہا ہے۔ انکی نماز جنازہ آج یعنی جمعرات 28 مئی 2020 کو الام زمان خان کوٹ تحصیل شیواہ میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button