ضلع خیبرمیں فرار ایک سمگلر کی لاش برآمد
ضلع خیبرمیں فرار تین ملزمان میں سے ایک کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ 2 مزید زخمی ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جمعرات کے روز ضلع خیبر باڑہ کے علاقے فرنٹیئر روڈ (متنی ٹو تختہ بیگ) پر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی گاڑی سمگلروں کا پیچھا کررہی تھی کہ اس دوران اس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیع کاشف جاں بحق جبکہ سپاہی حمید خان شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی ایک گاڑی نمبر 5749 LEh کو متنی میں ایکسائز سکواڈ نے رُکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان گاڑی بھگا لے گٸے جس پر ایکسائز والوں نے ان کا پیچھا کیا۔
ذراٸع کے مطابق سمگلروں کی گاڑی بھی حادثہ کا شکار ہوٸی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے تھے، گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی گئی تھی۔
سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کرولا گاڑی میں کوئٹہ سے منشیات براستہ کوہاٹ، باڑہ ضلع خیبر سمگل کی جارہی ہے جس کی بعد ازاں پشاور کے تعلیمی اداروں میں ترسیل کی جائیگی ،اطلاع پر کاروائی کیلئے متعلقہ سکواڈ EIB-1 کے انچارج انسپکٹر زرجان خان اور ایڈیشنل انچارج سمیع اللہ کاشف بمعہ عارف خان کانسٹیبل اور حامد خان ڈرائیور کو کاروائی حکم دیا گیا۔
مزکورہ ٹیم نے ارباپ ٹاپو کوہاٹ پشاور روڈ پر دوران ناکہ بندی مزکورہ گاڑی کو آتے دیکھ کر رکنے کا اشارہ دیا، لیکن ڈرائیور نے ناکہ توڑتے ہوئے گاڑی کی سپیڈ مزید تیز کردی، جن کا تعاقب انچارج انسپکٹر زرجان خان بمعہ کانسٹیبل عارف خان نے ایک سرکاری گاڑی اور سمیع اللہ کاشف ایڈیشنل انچارج و حامد خان ڈرائیور نے دوسری گاڑی میں شروع کیا،
انچارج انسپکٹر زرجان خان کے مطابق مخبر شدہ گاڑی میں 3 سمگلر موجود تھے،
تعاقب کے دوران سمگلروں نے مزاحمت کی اور سمگلروں کی گاڑی نے کاشف سمیع اللہ کی سرکاری گاڑی EIB-1 کو ٹکر مار کر گہری کھائی میں گرا دیا، جس کے نتیجے میں سمیع اللہ کاشف موقع پر شہید ہوگئے اور ڈرائیور حامد شدید زخمی ہوئے، لیکن سمگلروں کی اپنی گاڑی بھی کچھ فاصلے پر اوور سپیڈنگ کی وجہ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، اور 3 زخمی سمگلر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لوکل پولیس اور ایکسائز دیگر سکواڈز کے موقع پر پہنچنے کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پوسمارٹم کیلئے اور زخمی کو ہسپتال روانہ کیا گیا، جبکہ محکمہ ایکسائز کے دیگر عملے نے محکمہ پولیس افسران و اہلکاروں کی موجودگی میں سمگلروں کی گاڑی کی تلاشی لینے پر مزکورہ گاڑی سے کروڑوں مالیت کی اعلی کوالٹی 37000 گرام ( 37 کلو) ہیروئن برآمد کی۔
ضلعی پولیس اور ایکسائز پولیس نے زخمی فرار ملزمان /سمگلروں کی تلاش جاری رکھی، جس میں ایک سمگلر جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا کی لاش کو ضلع خیبر سے برآمد کر لیا گیا، جبکہ دو فرار زخمی سمگلروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔