مہمند: سکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے 15 کروڑ سے زائد رقم جاری
گل محمد مومند
ضلع مہمند میں محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں کے پی ٹی سیز کے لیے مجموعی طور پر 15 کروڑ 72 لاکھ اور 80 ہزار روپے جاری کردیئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدی خان خلیل کے مطابق اس رقم میں سے 5 کروڑ 24 لاکھ روپے سے 262 سکولوں میں آبنوشی کا انتظام کیا جائے گاجبکہ9 کروڑ 84 لاکھ روپے سے 82 سکولوں کے چاردیواریاں تعمیر کی جائی گی۔
اسی طرح، 64 لاکھ 80 ہزار روپے سے 54 سکولوں میں بچوں کےلیے کھیل کود کے سامان کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تمام رقم پیرینٹس ٹیچرز کونسلز (پی ٹی سیز) کے زریعے استعمال کی جائے گی جس کے لیےپہلے ہی سے ضلع مہمند میں 537 پیرینٹس ٹیچرز کونسلز بنائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدی خان خلیل کاکہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی محکمہ تعلیم ضلع مہمند نے مجموعی طور پر 5 کروڑ58 لاکھ اور 40 ہزار روپے پی ٹی سیز کو جاری کی ہے، جس سے 100 کلاس رومز کی مرمت ہوگی جس پر مجموعی طور پر ایک کروڑروپے کی لاگت آئی گی،اسی طرح 264 سکولوں میں گروپ لیٹرین تعمیر کی جائی گی ۔ مزید 54 سکولوں میں بچوں کے کھیل کھود کے سامان پر کُل 64 لاکھ 80 ہزار خرچ کیے جائے گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدی خان خلیل کے مطابق اس کے علاوہ فرنیچر، ٹاٹس، سکول بیگز، سائنس اور آئی ٹی لیبز، سکولوں کی سولرایزیشن پر مزید کروڑوں روپے خرچ کیے جار ہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ تمام فنڈز حکومت پاکستان ایکسیلیریٹڈایمپلیمینٹیشن پروگرام (اے آئی پی) کے تحت خرچ کی جارہی ہیں جس سے ضلع مہمند میں تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔