قبائلی اضلاع

طورخم سرحدی گزرگاہ کل سے پیدل آمدورفت کے لئے بحال

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کل صبح سے پیدل آمدورفت کے لئے بحال ہو گا۔

ڈی سی خیبر کے مطابق سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے، پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کے لئے بھی سرحد بحال ہو گی۔

محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرحد کو بحال کر دیا گیا، طورخم سرحد ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لئے کھلی رہے گی۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہی پاک افغان بارڈر طورخم کو دوبارہ 24/7 کرنے، بارڈر کے دونوں اطراف پھنسی گاڑیوں اور خالی ٹرکوں کی کلئیرنس تیز کرنے اور دو طرفہ باہمی تجارت کو سہولیات دینے کے حوالے سے بارڈر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button