قبائلی اضلاع

زمین حد بندی تنازعہ پر فائرنگ، ضلع خیبرکے دو افراد قتل

ضلع خیبر اور اورکزئی کے دوقبیلوں کے درمیان زمین حدبندی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں خیبرکے دو افراد کے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے قبیلہ اکاخیل کے دوافراد قتل ہوگئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

حدبندی کا تنازعہ قبیلہ اکاخیل اور ضلع اورکزئی کے قبیلہ بیزٹ خیل کے مابین ہے۔ متنازعہ زمین ضلع خیبر اور اورکزئی کے سرحد پر واقع ہے۔

ذراٸع کے مطابق علی امین اور ابراہیم نامی دو افراد فاٸرنگ کی وجہ سے جاں بحق ہوٸے ہیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ علاقہ دور آفتادہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں پر ان دو قبیلوں کے درمیان عرصہ دراز سے زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button