قبائلی اضلاع

وانا، شہری کا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر رقص، ویڈیو وائرل

جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں زبردست ثقافتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جنوبی وزیرستان میں ایک شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں مقررہ وقت مکمل کرنے کے بعد اس شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں معصوم خان نامی شخص نے وزیرستان کا ثقافتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہونے لگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button