قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، 5 عسکریت پسند ہلاک
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے کالعدم تحریک طالبان کے دھشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پانچ اکثریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں آپریشن گزشتہ رات شروع ھوا، دھشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پہلے سے موصول تھی۔
بیان کے مطابق رات بارہ بجے آپریشن شروع ھوا اور وقفہ وقفہ سے فوج نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے علاقہ صبح چھ بجے کلیئر کردیا، آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان (گل بہادر گروپ) کے پانچ دھشت گرد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج نے ضلع شمالی وزیرستان میں دھشت گردوں کے سہولت کاروں کی سخت نگرانی اور ان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔