قبائلی اضلاع

کیڈٹ کالج سپینکئی میں قرنطینہ سنٹر اور آئسولیشن وارڈ کا قیام

 

ملک کے باقی اضلاع کی طرح قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایف سی ساؤتھ کی جانب سے کیڈٹ کالج سپینکئی میں قرنطینہ سنٹراور آئسولیشن وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں۔

سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ بریگیڈیئر نیک نام محمد بیگ نے دورہ بھی کیا، اس موقع پر سٹاف کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

سٹاف انچارج ضیاء الرحمان کا کہنا تھا، ” آئی جی کے پی ایف سی ساوتھ کے احکامات کے مطابق ہم نے قرنطینہ سنٹر بنایا ہے، ہمارے پاس سہولیات میں یہاں 208 بستروں کا ایک ہسپتال ہے اور قرنطینہ کا سیٹ اپ اور انتظامات موجود ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس دو جنرل وارڈز بھی ہے اور 18 آئسولیشن رومز بھی ہیں، فری وائی فائی، کیبل موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پرپی سی او کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے اور ہم ہرقسم کے حالات سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہیں”

شہریوں نے قرنطینہ سنٹر کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مکین کے رہائشی شوکت نے بتایا کہ کورونا سے ان کو بہت خوف تھا کیونکہ یہاں ہسپتال نہیں تھے اب کیڈٹ کالج سپینکئ میں ایک سنٹربنایا گیا ہے جہاں لوگوں کا علاج کیا جاتا ہےجس کی وجہ سے ان کا خوف ختم ہوگیا ہے۔

شہریوں نے قرنطینہ سنٹرکے قیام کو احسن اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں ہسپتالوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیڈٹ کالج سپینکئی میں قرنطینہ سنٹرکا قیام کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button