قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

ضلع شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عسکریت کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عادل شہزاد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 32 سالہ عادل شہزاد مانسہرہ کے گاوں کریڑ کا رہائشی تھا۔

خیال رہے کہ 11 اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 2 جوان بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button