قبائلی اضلاع

خاتون کی ہلاکت کے بعد کرم میں کورونا وائرس کے چارنئے کیسز سامنے آگئے

 

ضلع کرم سے کورونا وائرس کے چار نئے کیسز سامنے آگئے۔ لوئر کرم کے علاقہ ششو میں کورونا وائرس کے چار پازیٹیو کیس سامنے آگئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کے مطابق ششو میں ستر سالہ خاتون کورونا وائرس سے دو روز قبل انتقال کرگئی تھی، خاتون کے انتقال کے بعد گھر کے متعدد افراد کے کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن میں انچاس سالہ ابراہیم اور تین خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نوے مکانات پر مشتمل علاقے کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا ہے۔

شاہ فہد کا کہنا تھا کہ پاراچنار ، علیزئی ، صدہ اور ڈوگر میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پاراچنار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ میں ایسولیشن سنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں حکومتی اقدامات کے مطابق شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں اور کورنا وائرس پر قابو پانے اور پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کے مطابق لوئیر کرم کے علاقہ ششو سے تعلق رکھنے والی ستر سالہ خاتون جو کہ شوگر اور بلڈ پریشر سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھی علاج کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کی گئی جہاں خاتون کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے ائسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا اور کورنا ٹیسٹ لیا گیا تو مثبت آگیا اور دو روز قبل انتقال کرگئی۔ خاتون کی میت ضلع کرم میں آبائی علاقے ششو پہچانے کے بعد حکومتی احکامات کے مطابق سپردخاک کی گئی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد، اسسٹنٹ کمشنر لوئیر کرم زاہد یونس ہیلتھ افیسر عنائیت الرحمان اور دیگر متعلقہ حکام نے ششو کے علاقے کا دورہ بھی کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button