قبائلی اضلاع

کورونا وائرس نے باڑہ کے دیہاڑی دار مزدور کو کیسے متاثر کیا ہے؟

 

ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں دیہاڑی دار مزدور کورونا وائرس کی وجہ سے کام نہ ہونے اور گھر میں راشن نہ ہونے کے باعث باڑہ پریس کلب پہنچ گٸے۔  باڑہ پریس کلب کے سامنے دیہاڑی دار مزدور قوت شاہ نے میڈیا سےبات کرتے ہوٸے کہا کہ گزشتہ 15 روز سے کام نہیں کیا جبکہ روزانہ باڑہ بازار آتے ہیں تاکہ کام کرکے گھر کیلٸے کچھ خرید سکے مگر بغیر کام کے واپس چلے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ باڑہ خیبر چوک نادرا دفتر کے احاطے میں ہم روزانہ 100 تا 120 مزدور آتے ہیں جن میں بمشکل ایک یا دو مزدور کام پر چلے جاتے ہیں جبکہ باقی ماندہ لوگوں کی راہ تکتے ہیں کہ کوٸی خیرات و زکوٰاة دے۔

انہوں نے حکومتی اداروں اور مخیر حضرات سے مالی امداد اور راشن کی اپیل کی تاکہ انکے گھروں کے چولہے جلتے رہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے باعث پورے میں جزوی لاک ڈاون ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے جس کے تحت 70 لاکھ دیہاڑی دار (ڈیلی ویجز) افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کی معاشی ٹیم کااجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی جانب سے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں 70 لاکھ دیہاڑی دارافراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے جب کہ ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2046 تک جا پہنچی ہے۔ منگل کو پاکستان میں کورونا سے تین ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی۔

پاکستان میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 9، سندھ 8، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button