باجوڑ خطرے میں، کورونا وائرس کے پہلے مریض کے بارے میں اہم انکشاف
قبائلی ضلع باجوڑ سے آج کورونا وائرس کے پے بہ پے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم باجوڑ سے رپورٹ ہونے والے پہلے کیس کے بارے میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے
ٹی ان این ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار علاقہ شیخ مینو کے رہائشی ظاہر شاہ ولد اشرف خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو حال ہی میں تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ لگا کر واپس آیا ہے۔
خیال رہے کہ تبلیغی مراکز میں جماعتوں کا باقاعدہ اندراج کیا جاتا ہے، حال ہی میں سہ روزہ کی جو جماعت گئی تھی اس میں ظاہر شاہ بھی شامل تھا۔
ظاہر شاہ کا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو آنے پر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے مزید کئی لوگ متاثر ہوئے ہوں گے، انتظامیہ کیلئے ان تمام افراد کا ڈیٹا جمع کرنا ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہو گا۔
خیال رہے کہ باجوڑ سے آج کورونا کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کے بعد ایک اور 75 سالہ مریض کی بھی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔