قبائلی اضلاع
قبائلی ضلع باجوڑ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
باجوڑ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
باجوڑ کی تحصیل خار علاقہ شیخ مینو کے رہائشی ظاہر شاہ ولد اشرف خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، اسلام آباد سے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آگیا ہے۔
اسلام آباد سے کیس پازیٹیو آنے کے بعد علاقہ کو سیل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح وطن عزیز میں بھی وبائی صورت اختیار کر لی ہے اور اب تک 13 افراد اس موذی بیماری شکار ہو کر راہی ملک عدم جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1520 سے زائد ہو گئی ہے