قبائلی اضلاع

سابق ڈائریکٹر انفارمیشن فاٹا قتل کے الزام میں گرفتار

 

سابق ڈائریکٹر انفارمیشن فاٹا اور موجودہ ریسرچ آفیسر عبدالسلام وزیر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز رزمک میں قتل ہونے والے مالے دین کی آیف آئی آر عبدالسلام وزیر پر درج تھی۔

ڈی پی او نے کہا کہ عبدالسلام وزیر کو دفعہ تین سو دو میں گرفتار کرکے میران شاہ حوالات میں بند کردیا ہے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے بتایا کہ عبدالسلام کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا۔ عبدالسلام وزیر اس وقت ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں بطور ریسرچ آفیسر ملازم ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button