کورونا میں مبتلا عادل رحمٰن آفریدی صحتیابی کے بعد گھر منتقل
خیبر پختونخوا میں اگر ایک طرفکورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں تو دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر سے کورونا مرض میں مبتلاء واحد مریض عادل رحمن صحتیابی کے بعد گھر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ضلعی صحت افسر ڈاکٹر طارق حیاات نے کورونا وائرس کے مریض کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب مریض کے خاندان میڈیا سے گفتگو میں اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ عادل رحمان پچھلے ایک ہفتے سے کرونا مرض کی وجہ سے پشاور ہسپتال میں زیرعلاج تھے، آج کرونا وئرس سے صحت یاب ہو کر واپس گھر پہنچ گئے ہیں، دوسری مرتبہ ٹیسٹ کروانے کے بعد اسے کرونا وئرس سے صاف قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 مارچ کو ضلع خیبر سے قبائلی اضلاع کا پہلا کورونا کیس سامنے آیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں 30 سالہ عادل رحمن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب عادل رحمٰن نے بھی اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور کہا کہ اپنے سب دوستوں اور تمام ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے خصوصی دعائیں کی اور ان کا حال پوچا۔
انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وئرس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں بس صرف احتیاط کی ضرورت ہے، ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اس نے اپنی تازہ تصویرے بھی عوام کے ساتھ شیئر کی ہے۔
دوسری جاب خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 40 نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 78 جبکہ ملک بھر میں 958 ہو گئی ہے۔
خیبر پختونخوا سے آج رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں ڈی آئی خان سے 37، پشاور سے 2 اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس شامل ہے۔