خیبر، نوشہرہ، چھت گرنے سمیت مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق
قبائلی ضلع خیبر اور نوشہرہ میں قتل، خودکشی اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتوں اور بچے سمیت چار افراد جاں ہو گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کے علاوہ ایک بچہ بھی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ عمر دراز اور دو سالہ عبدالرحمان شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور نعشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ میں نوجوان طالب علم سعید شینواری نے اپنے گھر کے کمرے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔
نوجوان سعید کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم جانبر ،نہ ہوسکا پولیس و ہسپتال ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، نوجوان سعید کی ناگہانی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
اسی طرح ضلع خیبر باڑہ میں زمینی تنازعہ پر مہتاب نامی لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تاہم پولیس نے بروقت کارروٸی کرتے ہوٸے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ذراٸع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ کاریگر گڑھی میں جاٸیداد کے تنازعہ پر 26 سالہ مہتاب ولد سعید خان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مہتاب کو اس وقت گولی ماری گٸی جب وہ بازار کی ایک دکان میں سوپ کھا رہا تھا، اس کو شدید زخمی حالت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے چل بسا۔
پولیس نے بر وقت کاررواٸی کرتے ہوٸے قتل میں ملوث مہتاب کے چچا خان افضل کو حراست میں لے لیا۔
ادھر صوابی کے علاقے مرغز میں بھی مکان کی چھت گرنے سے آٹھ سالہ رابیعہ، پچیس سالہ کائنات اور مسماة س زوجہ صابر شاہ اور مسماة ش جاں بحق ہو جبکہ زخمیوں میں سعدیہ فاطمہ اور ابراہیم شامل ہیں۔
خیا رہے کہ صوابی میں حالیہ بارشوں سے چھت گرنے کا یہ تیسرا واقع تھا۔ جاں بحق اور 2 زحمیوں کو ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے BMC ہسپتال شاہ منصور منتقل کر دیا۔