ڈیرہ، لکی اور ضلع کرم کے بعد ٹڈی دل کا ضلع اورکزئی پر بھی حملہ
ڈیرہ اسمعیل خان، لکی مروت اور ضلع کرم کے بعد ٹڈی دل نے قبائلی ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں پر حملہ کردیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق اپر اورکزئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں علی خیل ملا خیل ماموزئی کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل حملہ آور ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں اپر اورکزئی کے علاقوں غلجو، خادیزو، ڈبوری کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بھی فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل حملہ آور ہیں اور گندم کی فصل اور باغات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، ٹڈی دل ایک جگہ نقصان کر کے دوسری جگہ پہنچ جاتے ہیں جس سے عوام شدید پریشان ہیں۔
خیال رہے کہ 26 فروری کو ٹڈی دل ایک بار پھر لکی مروت میں داخل ہو گئے تھے جو فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ روک تھام کے لئے حکومت جانب سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آ رہے۔
اس سے قبل سات فروری کو ٹڈی دل ڈیرہ اسمعیل خان پر حملہ آور ہوئے تھے جہاں پر انہوں نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
#Locusts destroy crops in Orakzai tribal region after they came from Kurram side. Govt has failed to protect #crops against locusts. @FAOPakistan @WFPPakistan #foodsecurity #nutrition #environnement #ClimateCrisis pic.twitter.com/TBaM4aGLJ2
— Tribal News Network (@TNNEnglish) March 3, 2020
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ٹڈی دل پہاڑی علاقوں میں ہیں جہاں پر ایک ماہ کے لئے مال مویشی چرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
خیبر پختونخوا پر ٹڈی دل کا حملہ، غذائی قلت پیدا ہونے کا اندیشہ