قبائلی اضلاع

ٹی این این کے نمائندہ لنڈی کوتل کو دھمکیاں، صحافتی تنظیموں کی مذمت

پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس سمیت خیبر پختونخوا اور ملک بھر کی صحافی برادری نے قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے صحافی اور ٹی این این کے نمائندے محراب آفریدی کو دی جانے والی دھمکی آمیز کال کی مذمت کی ہے۔

پشاور پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلسٹس, کراچی, اسلام آباد, ایبٹ آباد, فریڈم نیٹ ورک، میڈیا فورتھ پلر اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے قبائلی صحافی محراب آفریدی کو ملائشین نمبر سے ٹیلی فون پر دھمکی آمیز کالز کرنے اور گالیاں دینے کی بھر پور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت اس دھمکی آمیز کال کا ڈیٹا حاصل کرکے کال کرنے والے کا سراغ لگائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

انہوں نے قبائلی صحافی محراب آفریدی کو ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔

دوسری جانب لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں دھمکی دینے والے گمنام شخص کے خلاف رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔

صحافتی تنظیموں نے قبائلی صحافی محراب آفریدی کو دی جانے والی دھمکیوں کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

قبائلی صحافی محراب آفریدی نے ان تمام افراد اور صحافتی تنظیموں کے سربراہوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button