قبائلی اضلاع

بند ترقیاتی منصوبے، مومند کے سیاسی و قبائلی مشران کا گرینڈ جرگہ

قبائلی ضلع مہمند میں دو سال سے بند ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیاسی نمائندوں و قومی مشران کا گرینڈ جرگہ مامد گٹ کے مقام پر منعقد ہوا۔

مقررین نے ضلع مہمند کے 80 کروڑ روپے منصوبوں کی بندش پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ جرگے میں ہر ترقیاتی منصوبے پر سٹے آرڈر کو موجودہ منتخب ممبران کی ناکامی قرار دیا گیا اور کہا کہ جو جتنا فنڈز ضلعے کو لاسکتا ہے لے آئے، قانون و آئین میں جس کا جو اختیار ہے اس کے مطابق حل کرے۔

مقررین نے حکومتی عہدوں پر بیٹھے حکام پر بھی تنقید کی کہ وہ بھی ان ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھا رہے ہیں۔

جرگہ مشران نے کہا کہ اگر فوری طور پر مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو ہم کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button