قبائلی اضلاع
جمرود میں ہسپتال سے زیرعلاج 68 نشے میں مبتلا افراد بھاگ گئے
خیبر ضلع کے علاقے جمرود کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج میں 68 نشئی افراد دروازہ تھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
ہسپتال میں تقریبا 80 نشہ میں مبتلا افراد کا علاج جاری تھا لیکن آج صبح ان میں 68 مریضوں نے اکٹھے بھاگ جانے کا منصوبہ بنایا اور چوکیدار کے مزاحمت کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زرایع کے مطابق اس ہسپتال میں نشے سے نجات کے علاج کے لئے ایک مریض سے 30ہزار تک روپے لئے جاتے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد ہسپتال کی سکیورٹی پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔
مریضوں کے بھاگ جانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی ہیں۔