قبائلی اضلاع

دیرپا امن کے زیادہ مثبت اثرات ضم اضلاع پر پڑیں گے۔ شوکت یوسفزئی

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ملک میں امن پڑوسی ملک افغانستان میں امن سے مشروط ہے، اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا جس کے سب سے زیادہ مثبت اثرات قبائلی اضلاع پر پڑیں گے۔

قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار پہنچنے پر قبائلی جرگہ اور بعدازاں مقامی میڈیا سے خطاب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خالی خزانہ کیساتھ قرض میں ڈوبا ہوا ملک ملا اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 18 ماہ سے عوام کو مہنگائی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ کریں کیونکہ کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے تباہ کرنے اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب شروع کردیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں تبدیلی لانے کے اپنے دعوے پر کاربند ہے، فاٹا انضمام کے نتیجے میں قبائلی اضلاع میں پولیس اور عدالتی نظام لانا بھی تبدیلی کا حصہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button