ضم شدہ اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کی جانب ایک اہم قدم
کے پی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور یو این ڈی پی، یونیسیف کے درمیان ضم شدہ اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کے یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
پروجیکٹ کے تحت ضم شدہ اضلاع میں خواتین کی خواندگی کی شرح بہتر بنانے کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی پر کام ہوگا۔ ابتدائی طور پر گلوبل افیئرز کینیڈا کی وساطت سے پروجیکٹ کرم اور اورکزئی اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی ممکن بنائے گا۔
پروجیکٹ بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی پر سات ملین کنیڈین ڈالر خرچ کرے گا، تین سالہ پروجیکٹ کے تحت ضم شدہ اضلاع میں چودہ ہزار طالبات کی معیاری تعلیم تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔
پروجیکٹ کے تحت 100 جزوی طور پر تباہ شدہ سکولوں کو بھی بحال کیا جائے گا، تین سو سے زائد اساتذہ کو خواتین کی خواندگی بہتر بنانے بارے تربیت بھی دی جائے گی۔
پروجیکٹ کے تحت 155 پرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ماوں کے گروپ بھی بنائیں جائے گے۔