قبائلی اضلاع

خیبر یونین کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان، حاجی مجیب الرحمان صدر، زاہداللہ جنرل سیکرٹری منتخب

قباٸلی ضلع خیبر میں سیاسی تنظیم خیبر یونین نے سال 21-2020 کیلٸے 13 رکنی مرکزی کابینہ کا اعلان کر جس کے مطابق حاجی مجیب الرحمان کو صدر جبکہ زاہداللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔

باڑہ پریس کلب میں خیبر یونین کے سابقہ عبوری صدرحارث آفریدی نے دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا کہ دیگر مرکزی عہدیداران میں سینیٸر ناٸب صدر ہاشم خان, ناٸب صدر اول حاجی زرغون شاہ, ناٸب صدر دوم حاجی عبدالصمد, ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباقی, سیکرٹری اطلاعات بشیر احمد, سیکرٹری براٸے قباٸلی امور بریخ محمد, فنانس سیکرٹری حاجی ریدی گل, ڈپٹی فنانس زر جمال, جواٸنٹ محمد صدیق, کلچر و ثقافت حاجی حسین خان اور سیکرٹری براٸے آفس حاجی کامران شامل ہیں۔

اس موقع پر خیبر یونین نے موجودہ حالات میں مطالبات اور گزارشات پش کٸےاور کہا تباہ شدہ مکانات کے سروے میں باڑہ سے آفریدی ریلیف کمیٹی کے مطالبے یعنی CNIC کی بنیاد پر سروے کئے جائیں, ADR اور DRC میں انتظامیہ کے من پسند لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، قبیلوں سے مشاورت پر جرگہ ممبران لئے جائیں۔

دیگر مطالبات میں خیبر یونین نے سالانہ 100 ارب روپے کا اجراء, شلوبر کرش پلانٹ کے کھولنے, این سی پی گاڑیوں پر عاٸد پابندی ختم کرنے اور خاصہ دار کو درپیش مساٸل سمیت علاقے کی صحت و تعلیم کے اداروں میں کام کر کے ان کو بہتر کرنا شامل ہیں۔

سابقہ صدر حارث آفریدی نے بات کرتے ہوٸے کہا کہ عبوری مرکزی کابینہ کے ساتھ چیف آرگناٸزر کی زیر قیادت آرگناٸزنگ کمیٹی کے آٸینی کردار سے قومی یونٹس کی تشکیل کے بعد ہی خیبر یونین کی مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کابینہ براٸے سال 21-2020 کیلٸے تشکیل دی گٸی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button