ضم اضلاع کی ترقی پر سالانہ 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ محب اللہ
خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امن وامان کے لئے ضم اضلاع کے عوام کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور فاٹا انضمام میں افواج پاکستان عمران خان اور سیاسی جماعتوں کی بہت کوششیں شامل ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب نمائندے اب صوبائی اسمبلی میں آپ کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں یکہ غنڈ ڈگری کالج میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں وزیر اعلی سمیت تمام وزراء آپ کا حال پوچھنے آتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان ضم اضلاع کی ترقی اور خوشحالی میں بہت سنجیدہ ہے۔
متعلقہ خبریں:
آج بھرتی کل فارغ، نادرا کے 115 ملازمین سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے
لیویز اور خاصہ دار فورس پولیس میں باقاعدہ ضم، اعلامیہ جاری
شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں
شمالی وزیرستان کے تاجروں کا جناح پارک پشاور میں خیمے لگانے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد سالانہ ضم اضلاع کی ترقی پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گزشتہ پانچ سال میں خیبر پختونخوا کی ترقی پر 80 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، قبائلی اضلاع میں زراعت کی مد میں آنے والے چار سالوں 95 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
صوباءی وزیر محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شرع ہوگیا ہے جس میں ریکارڈ رقم خرچ کی جائے گی اور آئند 5 سالوں میں ضم اضلاع کے عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔