قبائلی اضلاع

بنوں اور شمالی وزیرستان سے خسرہ کے دو درجن سے زائد کیسز رپورٹ

بنوں اور قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کے بعد خسرہ کے دو درجن سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 14خسرہ کیسز بنوں سے جبکہ 10 سے زائد شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، خسرہ سے متاثرہ بچے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

ضلع بنوں کے علاقہ کالا خیل مستی سے خسرہ کے چار بچوں کو ہسپتال لایا گیا جبکہ ضلع بھر کے باقی علاقوں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل ہونے والے خسرہ کے 14 بچوں میں سے 4 بچوں کا تعلق یونین کونسل کالا خیل مستی خان سے بتایا جاتا ہے۔

ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر اشرف یونس کے مطابق جہاں سے بھی خناق، خسرہ سمیت دیگر بیماریوں کا کیس سامنا آتا ہے تو خصوصی ٹیموں کو روانہ کیا جاتا ہے تاہم خسرہ کی وباء کی شکل اختیار کرنے کی وجہ والدین کا عدم تعاون اور خناق، کالی کانسی، خسرہ سمیت دیگر دس بیماریوں کے ٹیکے نہ لگانا ہے، بنوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں ای پی آئی کی ٹیمیں موجود ہیں اگر والدین کو ٹیم نظر نہ آئے تو قریبی مراکز صحت سے رابطہ کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button