قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

 

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ گزشتہ شب شیرانی مداخیل علاقے میں ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عمر گل ولد عالم خان  اور زالے خان ولد زارے خان جاں بحق ہوگئے جو آپس میں رشتہ دار تھے۔ دونوں افراد کی عمریں 17 ۔ 18 سال بتائی جارہی ہیں۔

میرانشاہ ۔ دونوں اپس میں کزن تھے اور عشاء کی نماز کے بعد گھر جارہے تھے کہ اس راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button