قبائلی اضلاع

جمرود، جائیداد تنازعہ پر چچاؤں نے تین بھتیجوں کو یرغمال بنا لیا

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس مستل خیل سے تعلق رکھنے والے میاں مراد نامی شخص نے کہا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر میرے بھائیوں نے میرے تین بچوں کو یرغمال بنا دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے بھائی علی مراد، اقبال اور سید مراد نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ میرے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے میری بیوی پر تشدد اور میرے تین بیٹوں کو رسیوں سے باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے، اس ضمن میں متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تاہم ایس ایچ او نے فوری ایکشن نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ علی مراد میرے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر میرے بچوں کو بازیاب اور ملزمان کو گرفتار کرے۔

میاں مراد نے کہا کہ جائیداد کے مسئلے پر کئی کامیاب فیصلے ہوئے لیکن ان فیصلوں کے باوجود مخالف فریق ہم پر ظلم کر رہا ہے جبکہ پچھلے دن ایک فیصلے کے تحت اگلے اتوار کو جرگہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا اور بچوں کو یرغمال بنا کر لے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button