قبائلی اضلاع

بلدیاتی الیکشن، اے ڈی آر کا نظام مسترد کرتے ہیں۔ مشران قبائلی ضلع مہمند

قبائلی ضلع مہمند کے مشران نے بلدیاتی الیکشن اور ڈی آر سی، اے ڈی آر نظام کو مسترد کر دیا۔

مہمند قومی مشران کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیاض خویزئی، ملک نادر منان کوڈا خیل، ملک نصرت، ملک صاحب خان، ملک سراج ، ملک اورنگزیب، ملک صداقت، ملک اعجاز، ملک وارث، ملک آیازخان حلیمزئی، ملک نثار خان، ملک نذیر ، ملک اجمل، ملک شاہ روم، ملک اقرار خان و دیگر نے کہا کہ جب تک ضلع مہمند میں مردم شماری نہیں ہو گی اُس وقت تک بلدیاتی انتخابات کرنا ظلم ہے اور ہم ڈی آر سی اور بلدیاتی انتخابات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قبائلی اضلاع انضمام کو سماعت کیلئے منظور کی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ فاٹا انضمام کو حکومت نے زبردستی ہم پر مسلط کیا ہے اور ہمارا رسم و رواج و جرگہ سسٹم کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں:

باجوڑ کے قبائلی مشران کا اے ڈی آرکی بحالی کا خیرمقدم

مصالحتی جرگوں کے قیام سے قبائلی پریمینٹیرینز نالاں کیوں؟

مشران نے کہا کہ حکومت کا انضمام باالجبر میں ہماری مشاورت نہیں تھی تو ہم اس کی بھر پور مزاحمت بھی کریں گے۔

جرگہ کے بعض ملکان ملک آیاز ، ملک نثٓر، ملک موسم نے جرگہ سے اختلاف کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو بہتر قرار دیا اور آئین کے مطابق حکومتی فیصلوں کی حمایت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button