قبائلی اضلاع

نام گورنر ماڈل سکول جبکہ اساتذہ کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں

 

سٹیزن جرنلسٹ مصباح الدین اتمانی

”گورنر ماڈل سکول مامد گٹ ضلع مومند کے اساتذہ کی چھ ماہ سے بند تنخواہیں دی جائے”

آج ضلع مومند کی تحصیل صافی اور ضلع باجوڑ تحصیل ناوگئی کے مشران کا ایک مشترکہ جرگہ مامد گٹ میں منعقد ہوا۔ جرگے نے مامدگٹ میں گورنر ماڈل سکول کا دورہ بھی کیا اور سکول کے سٹاف کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق اس سکول میں تحصیل ناوگئی اور تحصیل صافی کے سینکڑوں بچے زیر تعلیم ہیں اور اس سکول کو فاٹا مرجر کے بعد باقاعدہ ریگولرائز کیا گیا ہے مگر اسکے باوجود صوبائی محکمہ تعلیم نے چھ ماہ سے سکول سٹاف کی تنخواہیں روکی ہوئی ہیں جسکی وجہ سے خدشہ ہے کہ سینکڑوں بچوں کا تعلیمی مستقبل ضائع ہو جائیگا۔

جرگے نے اعلیٰ حکام اور پارلیمنٹیرینز سے جلد از جلد اساتذہ کی تنخواہیں اور سکول کے دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا تاکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہو۔

جرگے میں ملک اسرائیل صافی، مولانا خانزیب، ملک فردوس خان صافی، ملک رحمانی گل ، ملک شیرین ، ڈاکٹر نعمان ،اور دیگر مشران نے شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button