قبائلی اضلاع

وزیراعلیٰ کا ممکنہ دورہ باڑہ، جماعت اسلامی خیبر کا احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی باڑہ ضلع خیبر نے وزیراعلیٰ محمود خان کے دورے کے موقع بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع خیبر کے نائب امیر شاہ فیصل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کے ممکنہ دورہ باڑہ کے موقع پر ہزاروں لوگوں کو لے کر بھر پور احتجاج کریں گے, پی ٹی آٸی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور 70 سالہ دور میں اتنی ناکام حکومت نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کے ضلع خیبر کے دورے فوٹو سیشنز تک محدود ہیں، ہمیں نماٸشی دورے قبول نہیں جبکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شاہ فیصل آفریدی نے مطالبات پیش کرتے ہوٸے کہا کہ وزیر اعلٰی علاقے میں مساٸل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو عملی بناٸیں جبکہ مساٸل کے حل کے بغیر ان کے دورے قطعی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش ختم کی جاٸے, سروے میں شفافیت لاکر تمام تر سروے شناختی کارڈ پر کیے جاٸیں, تعلیمی اداروں کی بحالی, بٹہ تل سڑک کی رنگ روڈ تک تعمیر, ڈوگرہ ہسپتال کی اپگریڈیشن, تاجروں کے کاروبار کی بحالی, باڑہ میں سڑک کیلٸے مسمار شدہ دکانوں کا معاوضہ اور فورسز زیراستعمال عوامی جگہوں کو خالی کیا جائے، نادرہ آفس قائم کیا جائے، پرانی مارکیٹ کا قوم کو معاوضہ دیا جاٸے۔

جماعت اسلامی کے ناٸب امیر نے الزام عاٸد کرتے ہوٸے کہا کہ موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے گونگے اور بہرے ہیں جوکہ مساٸل سے لا علم ہیں تاہم جماعت ہی علاقے کے مساٸل کی صحیح نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوٸے کہا کہ میرٹ پر بھرتیاں کی جاٸیں جبکہ ایم پی اے اور ایم این اے آسامیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔

جماعت اسلامی خیبر کے نائب امیر نے ADR کو مستقل طور پر مسترد کرتے ہوٸے کہا کہ اس میں بھی وہی روایتی جرگہ باز شامل ہیں جنہوں نے پہلے بھی عوام کو لوٹا ہے تاہم اس میں سول سوساٸٹی کے لوگوں کو شامل کیا جاٸے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button