قبائلی اضلاع

باجوڑ میں پے بہ پے دو دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید 3 زخمی

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پے بہ پے دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ درہ میں پہلا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں باجوڑ سکاؤٹس اور باجوڑ پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ اسی دوران دوسرا بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے بم دھماکہ میں پولیس کا ایک سپاہی شہید جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اآپریشن شروع کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button