قبائلی اضلاع

ڈی آر سی اور اے ڈی آر کے سلیکٹڈ ممبران کو نہیں مانتے۔ مشران باڑہ ضلع خیبر

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے مشران کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خیبر اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے ADR اور DRC میں جو لوگ منتخب کیے ہیں ان کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ سب سلیکٹیڈ ہیں۔

باڑہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشران نے واضح کیا کہ اگر تمام اقوام کے مشران کی صلاح مشورے سے جرگہ ممبران منتخب نہیں کیے گئے تو ہم کسی صورت ADR اور DRC ماننے کو تیار نہیں

انہوں نے کہا کہ ADR اور DRC میں ہر قبیلے کی مشاورت سے مشران کو منتخب کیا جائے جس پر عوام کو اعتماد ہو، موجودہ سلیکشن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قبائلی اضلاع میں مصالحتی جرگوں کا قیام، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

مشران نے اعلی حکام سے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات نہ ماننے گئے تو باڑہ کے تمام قبیلوں کے عوام پیر کے دن سے خیبر ہاؤس، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button