قبائلی اضلاع

اپر اورکزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 بچے زخمی

اپر اورکزئی میں بارودی سرنگ دھماکہ سے 2 بچے زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کے مطابق واقعہ اپر اورکزئی کا علاقہ خادیزئی میں پیش آیا جہاں بچے کھیتوں میں مال مویشی چرا رہے تھے کہ اس موقع پر پرانی زمین دوز آئی ای ڈی اچانک پھٹ گئی جس کے نتیجے میں خوگ معین اور زاہد خان ولد اکبر خان نامی دو بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بروقت طبعی امداد دینے کے لئے غلجو منتقل کیا گیا تاہم بعدازں زخمی بچوں کی نازک حالت کے باعث انہیں کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button