قبائلی اضلاع

باڑہ، بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ شلوبر میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شلوبر کے علاقے اورکزئی مں پیش آیا جہاں دائود نامی ایک بھائی نے اپنے 28 سالہ نوجوان بھائی فقیر ولد نصیب خان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں فقیر شدید زخمی ہوا  جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق وجہ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button