قبائلی اضلاع

اورکزئی میں سہ روزہ برفباری سے سڑکیں بند، بجلی غائب، عوام مشکلات سے دوچار

ضلع اورکزئی میں تین دنوں سے برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے روڈ بند اور بجلی بھی غائب ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ضلع اورکزئی کے صدر مقام کلایہ اور اس کے علاوہ مشتی, شیخان, ڈبوری میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

مقامی باشندے ضیاء السلام کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سڑکیں بند پڑی ہیں، عوام اپنی مدد آپ کے تخت روڈ کھول رہے ہیں، حکومت کی طرف سے نہ کوئی مشینری مہیا کی گئی ہے اور نہ روڈ صفائی کا کوئی انتظام کیا گیا ہے، اس طرح سخت سردی میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے بھی زندگی اجیرن کر دی ہے اور ساتھ ساتھ پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

عمران نامی ایک اور مقامی باشندے نے ٹی این این کو بتایا کہ پیچھلے 3 سال سے جاری مین روڈ ویران پڑا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید تکلیف ہے، برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا محال ہو گیا ہے، روڈ پر اکثر گاڑیاں پھنسی دکھائی دے رہی ہیں، ساتھ ساتھ بجلی مکمل طور پر غائب ہے صرف 4 گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری زندگی غذاب بن گئی ہے، اس طرح مارکیٹ میں خشک لکڑی اور کوئلے کی بھی شدید قلت ہے۔

مقامی مشر ملک اخطیام گل نے بتایا کہ جہاں برف باری سے سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں وہاں ہماری زندگی بھی کسی غذاب سے کم نہیں، علاقے میں نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ خشک لکڑی جس کی وجہ سے سردی اور برف باری غریبوں کے لیے مصیبت اور مسائل پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے خکومت سےمطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے اس غذاب سے نجات دلائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button