قبائلی اضلاع
لنڈیکوتل ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں فی میل نرسز کی تعیناتی کا مطالبہ
عوامی نیشنل پارٹی لنڈی کوتل کے سینئر رہنما حاجی رسید اللہ شنواری نے متعلقہ حکام سے لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں دو فی میل نرسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نیک داد آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں آنے والی خواتین مریضوں کا انجیکشن لگانے کیلئے فی میل نرسز کو تعینات کیا جائے کیونکہ ہسپتال میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نرسز کی تعیناتی سے خواتین مریضوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو جائے گی۔