قبائلی اضلاع

باڑہ میں انتظامیہ کی جانب سے کم ریٹ پر آٹا تقسیم

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں انتظامیہ کی جانب سے سبسیڈائزڈ ریٹ پر آٹا تقسیم کیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قباٸلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی خصوصی ہدایات پر باڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد کی نگرانی میں معیاری اور کم قمیت پر 20 کلو اٹے کا تھیلا 800 روپے کی کم قمیت پر تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر باڑہ سرکاری آٹا کم قیمت پر تقسیم کیا جائے رہا ہے جس کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باڑہ بازار بس سٹینڈ مارکیٹ میں روزانہ کے بنیاد پر باڑہ کے عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں:

پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

سرخ آٹا کھائیں، شوکت یوسفزئی کا عوام کو ایک اور انوکھا مشورہ

 خیبر پختونخوا کے نان بائیوں کا صوبہ بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان 

اس موقع پر باڑہ بازار انجمن تاجران کے چیئرمین سیدایاز وزیر بھی موجود تھے، عوام نے اس اقدام پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سال نو کے آغاز پر حکومت نے پٹرول، بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 سے 100 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1000 جبکہ سپر فائن کی قیمت 1100 تک پہنچ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button