قبائلی اضلاع

قبائلی اضلاع میں معدنی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ

محکمہ معدنیات خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں معدنی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا، منصوبے پر 40 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ ضم شدہ اضلاع کی تیز تر ترقی کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، معدنیات کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اسی ضمن میں مختلف اضلاع کے معدنی مقامات تک تقریباً 50 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری کے عمل پر کام جاری ہے جس کے بعد منصوبہ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوجائے گا۔

ڈاکٹر امجد علی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں قبائلی اضلاع کے لئے معدنیات کی لیزوں کی فراہمی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا جس کے تحت خواہشمند افراد ان علاقوں میں لیزوں کے لئے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں معدنیات کے شعبے میں حکومتی اقدمات کا مقصد ان علاقوں کو معاشی طور پر خوشحال بنانا اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، معدنی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے نئے ضم شدہ اضلاع میں پائیدار ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button