قبائلی اضلاع
باجوڑ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ
رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تاہم ایم این اے بال بال بچ گئے ۔
گزشتہ شب رات 12 بجے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے باجوڑ کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے ۔
ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جبکہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا، حملے میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان بال با ل بچ گئے اور وہ اس موقع پر اپنے گھر میں موجود تھے۔
ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔