عوام کی آوازقبائلی اضلاعکھیل

باڑہ: سپورٹس اینڈ یوتھ گالا 2025 اختتام پذیر

باڑہ میں سپورٹس اینڈ یوتھ گالا 2025 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے کھلاڑیوں اور مقامی مشران نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین ضلع خیبر عبدالغنی آفریدی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس خیبر ساجد خان، پی ٹی آئی کے رہنما سعید اللہ آفریدی، محب اللہ آفریدی اور فوکل پرسن نذیر جان بھی موجود تھے۔

عبدالغنی آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہاں ہسپتال غیر آباد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، لیکن سہولیات کے فقدان کے باعث ان کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپورٹس گالا کا انعقاد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر خیبر اور ڈیڈک چیئرمین عبدالغنی آفریدی کی ہدایت پر 23 سے 27 فروری تک کیا گیا۔

ایونٹ میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، مارشل آرٹس، جوڈو، تھیکوانڈو، کراٹے، جمناسٹک اور پینٹنگز سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے، جن میں تعلیمی اداروں اور کھیلوں سے وابستہ ہزاروں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تقریب کے آخر میں مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد انعامات اور کٹس تقسیم کی گئیں۔ مقامی مشران اور کھلاڑیوں نے ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین اور ڈیڈک چیئرمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button