کھیل

ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔ میگا میچ نریندر مودی سٹیڈیم ،احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس سے قبل 15 نومبر کو ممبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں میزبان بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور پانچ مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں کوالیفائی کیا اور وہ دو مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم 10 میچز جیت کر ابھی تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے دس میچوں میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button