جرائم

طورخم بارڈر پر کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی جواہرات برآمد

 

طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ نے کاروائی کے دوران ایمپورٹ کارگو گاڑی سے دوران تلاشی کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی جواہرات برآمد کرلئے۔ کسٹم عملے نے ڈرائیور کارگو گاڑی سمیت کوئلے کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ محمد اشفاق کے مطابق کسٹم حکام کو خفیہ اطلاع تھی کہ کوئلہ سے بھری کارگو گاڑی نمبر KBL 1881 کے خفیہ خانوں میں قیمتی جواہرات چھپائے گئے ہیں جوکہ کسی بھی وقت طورخم سرحدی گزرگاہ سے پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے۔

جونہی کارگو گاڑی پاکستان داخل ہوئی ایمپورٹ ٹرمینل میں پارک ہوگئی تو کسٹم عملے نے گاڑی کو تحویل میں لیا۔ دوران تلاشی کسٹم عملے نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 71 کلوگرام قیمتی پتھر برآمد کرلیا جس میں کنزائٹ، گرین اسپوڈومین اور اسکاپولائٹ شامل ہے۔

کلکٹر کسٹم محمد اشفاق کے مطابق برآمد ہونے والی جواہرات کی قیمت 40.5 میلین روپے بنتی ہے۔ کسٹم عملے نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ کسٹم عملے نے تحقیقات شروع کردی۔ حکام کے مطابق تحویل میں لئے گئے قیمتی پتھروں کے علاوہ جو اشیاء قبضے میں لی گئی ہے اس میں 1,000,000 مالیت کا کوئلہ، 5,000,000 مالیت کی کارگو گاڑی بھی شامل ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق کیس کی کل مالیت 411 ملین ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button