کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں دو روز سے بھرپور پریکٹس میں مگن ہیں جبکہ فزیکل ٹریننگ کے بعد پلئیرز نے نیٹس کیا۔ اس کے علاوہ  کرکٹرز نے 3 گھنٹے کے طویل پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز پر خاص توجہ دی جبکہ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل 2018 میں بھی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button