کھیل

جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے اسپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

اسپین کے کھلاڑی ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس کیے تھے جبکہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود کے ریکارڈ کی تصدیق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کردی۔ اپنے نئے ریکارڈ کے ساتھ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں سب سے زیادہ 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جبکہ امریکہ، برطانیہ، عراق، اسپین، اٹلی، فلپائن، مصر کے بھی کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button