کھیل

پی ایس ایل: 25 کھلاڑی و سٹاف کو تاحال ویزے نہ مل سکے

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجودہ 25 کھلاڑی و سٹاف کو تاحال ویزے نہ مل سکے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سےکچھ معاملات میں تاخیرہوئی ہے اور امید ہے کہ آج تمام معاملات کلئیر ہوجائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کئی غیر ملکی کھلاڑی یو اے ای پہنچ چکے ہیں جن کے ناموں کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل 6 کے کورونا کی وجہ سے باقی رہ جانے والے میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے جس کے لیے کئی کھلاڑی امارات پہنچ چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button